عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی

—فائل فوٹو

ایران جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے تیسرے روز عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایشیائی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 51 سینٹ کمی کے بعد 111 ڈالرز 92 سینٹ فی بیرل ہو گئی، جو 1.33 فیصد کمی ہے۔

امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت بھی 1 ڈالر 78 سینٹ کمی کے بعد 102 ڈالرز 34 سینٹ فی بیرل پر آ گئی، جس میں 1.71 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ایرانی اور قطری حکام کے درمیان امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لیے مسلسل تیسرے روز مذاکرات جاری ہیں۔