پاکستانی آل راؤنڈر عرفات منہاس نے کہا ہے کہ پریشر تھا لیکن انجوائے کیا، تحمل سے کھیلا اس لیے فتح ملی۔
21 سالہ عرفات منہاس سہ ملکی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں، انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح ٹیم کو ضرورت تھی ویسے پرفارم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پریشر تھا لیکن انجوائے کیا، تحمل سے کھیلا اس لئے فتح ملی، میں نے اور حسن نواز نے ان کے بولرز کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔
عرفات منہاس نے مزید کہا کہ فائنل جیتنے کی بے حد خوشی ہے، ہمیشہ کہتا ہوں کہ میں آل راؤنڈر ہوں۔
آل راؤنڈر نے میچ میں 10 اوورز کیے اور بغیر وکٹ لیے 64 رنز دیے جبکہ بیٹنگ میں 31 گیندوں پر 61 رنز کی باری کھیلی۔
عرفات منہاس نے 5 میچز کی 5 اننگز میں 149 رنز اسکور کیے جبکہ 9 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، انہیں سیریز میں شاندار پرفارمنس پر بہترین کھلاڑی قرر دیا گیا