رواں مالی سال اب تک 75 لاکھ 56 ہزار 387 انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرا دیے گئے جبکہ 100 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ روپے کا ٹیکس اکٹھا ہو گیا۔
دستاویز کے مطابق گزشتہ سال اسی مدت میں 59 لاکھ 42 ہزار 175 انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے، ٹیکس گوشواروں کی تعداد میں 16 لاکھ 14 ہزار سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں ٹیکس میں 11 ارب 58 کروڑ روپے کمی ہوئی ہے۔
دستاویز کے مطابق غیر تنخواہ دار افراد کے 50 لاکھ 69 ہزار 378 گوشوارے جمع ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت میں 36 لاکھ 76 ہزار تھے۔
دوسری جانب تنخواہ دار طبقے کے گوشواروں کی تعداد 23 لاکھ 72 ہزار 814 تک پہنچ گئی ہے اور تنخواہ دار طبقے کا منظور شدہ ٹیکس 9 ارب 51 کروڑ 84 لاکھ روپے ریکارڈ ہوا ہے۔
دستاویز کے مطابق کمپنیوں کے گوشواروں کی تعداد 18 ہزار 51 سے کم ہو کر 15 ہزار 243 رہ گئی۔
ایسوسی ایشن آف پرسنز کے 98 ہزار 952 ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے جو کہ گزشتہ سال 91 ہزار 766 تھے۔
چھوٹے دکانداروں کی اسکیم کے تحت 3 ہزار 295 رجسٹریشنز مکمل ہوئیں، چھوٹے دکانداروں کی اسکیم میں ویب کے ذریعے 2 ہزار 811 رجسٹریشنز ہوئیں جبکہ موبائل ایپ کے ذریعے چھوٹے دکانداروں کی 484 رجسٹریشنز مکمل ہوئیں۔