ازدواجی رشتے کو ختم کرنے سے پہلے ایک موقع ضرور دینا چاہیے: احسن خان

 اداکار احسن خان—فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی غلط نہیں لیکن شریکِ حیات کو دوسرا موقع ضرور دیں مگر کسی مجبوری یا دباؤ کے تحت نہیں۔

حال ہی میں اداکار نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ڈراموں سمیت مختلف امور پر اظہارِ خیال کیا۔

دورانِ گفتگو انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شادی ایک انتہائی اہم رشتہ ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ کسی کو دوسری شادی نہیں کرنی چاہیے لیکن ازدواجی رشتے میں کسی تلخ تجربے کے بعد بھی اگر میاں بیوی کے درمیان محبت موجود ہو تو ایک اور موقع ضرور دینا چاہیے، تاہم ایسا کسی مجبوری یا دباؤ کے تحت نہیں ہونا چاہیے۔

اداکار کے مطابق میں نے کئی ایسے جوڑوں کو بھی علیحدگی اختیار کرتے دیکھا ہے جن کے درمیان نسبتاً معمولی باتوں پر اختلافات پیدا ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ ازدواجی رشتے کو ختم کرنے سے پہلے اسے ایک اور موقع ضرور دینا چاہیے۔