پاکستانی اداکار عمیر رانا نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اپنی ایسی دلچسپ صلاحیت کا انکشاف کیا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے عمیر رانا سے سب سے غیر ضروری صلاحیت کے بارے میں پوچھا تو اداکار نے بتایا کہ میں مشہور کارٹون کردار ڈونلڈ ڈک کی آواز بالکل اسی انداز میں نکال سکتا ہوں۔
عمیر رانا نے اپنی اس صلاحیت کو بیک وقت انتہائی حیرت انگیز اور بے کار قرار دیا۔
انٹرویو میں اداکار نے اپنے سفر کے تجربات اور ابتدائی زندگی کے بارے میں بھی گفتگو کی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل میری پہلی ملازمت ایک ہوٹل میں تھی۔
واضح رہے کہ عمیر طاہر رانا پاکستان کے معروف اداکار، تھیٹر ڈائریکٹر اور ایکٹنگ کوچ ہیں۔
وہ متعدد پاکستانی ڈراموں میں مختلف نوعیت کے کردار ادا کر چکے ہیں۔