پاکستانی سینئر اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ لوگ منفی سوچ اور حسد کا اظہار کیوں کرتے ہیں؟
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سینئر اداکار نے مذاق کو بحث اور تلخی میں بدل دینے والے افراد پر طنزیہ انداز میں تنقید کی ہے۔
نعمان اعجاز نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم کیوں ہر وقت زہر اُگلنے کو تیار بیٹھے ہوتے ہیں؟ ہر وقت حسد کر کے لڑیں نہیں، مثبت رہیں۔
نعمان اعجاز کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر پائے جانے والے ایک عام رجحان کی بھی عکاسی کرتی ہے، جہاں مذاق اور اختلافِ رائے اکثر دیکھتے ہی دیکھتے تلخ بحثوں میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔