ایوارڈ یافتہ بھارتی فلم ساز سدھیر مشرا بھارتی ایئر لائن انڈیگو پر برس پڑے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ساز سدھیر مشرا نے دھرم شالا کے سفر کے دوران سامان دہلی میں رہ جانے پر فضائی کمپنی انڈیگو سے سخت مایوسی کا اظہار کیا۔
ہدایت کار نے 28 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بیگ گم ہو گیا ہے، جس میں میری ادویات اور دیگر ضروری اشیاء موجود تھیں۔
سدھیر مشرا کے مطابق دھرم شالا پہنچنے کے بعد مجھے سامان کے حوالے سے پیش آنے والی صورتِ حال سے آگاہ کیا گیا۔
فلم ساز نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں اگلے چند روز کے لیے دھرم شالا آیا ہوں اور دہلی سے انڈیگو کے ذریعے سفر کیا، یہاں پہنچنے پر مجھے بتایا گیا کہ میرا سامان دہلی میں ہی رہ گیا ہے، اب مجھے بتایا جا رہا ہے کہ یہ شام تک چندی گڑھ کے راستے مجھ تک پہنچ جائے گا، میری تمام ادویات اور ضروری اشیاء اسی بیگ میں ہیں، یہ صورتِ حال انتہائی مایوس کن اور پریشان کن ہے۔
فلم ساز کی پوسٹ کے بعد انڈیگو نے ایکس پر جواب دیتے ہوئے پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی۔
فضائی کمپنی نے بتایا کہ ان کے سامان کی ترجیحی بنیادوں پر ترسیل کا انتظام کر دیا گیا ہے۔