پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا

وفاقی حکومت نے نئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل ایک روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔

اس اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی یہ قیمتیں 29 اکتوبر کےلیے ہیں۔