یہ بالکل نئی وکٹ تھی، نہیں پتہ ہوتا کہ وکٹ کیسی رہے گی: سری لنکن بولنگ کوچ

ریان وین – فوٹو: اسکرین گریب

سری لنکا کے بولنگ کوچ ریان وین نیکرک نے کہا ہے کہ یہ بالکل نئی وکٹ تھی اور آپ کو نہیں پتہ ہوتا کہ وکٹ کیسی رہے گی۔

لاہور میں پاکستان سے میچ کے بعد پریس کانفرس کرتے ہوئے سری لنکن بولنگ کوچ کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ بطور بولنگ یونٹ کم بیک کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چند روز قبل انہی بولرز نے 400 سے زائد رنز دیے تھے۔ ہم نے بولنگ میں اپنا پلان تبدیل کیا اور جارحانہ کرکٹ کھیلی۔

ان کا کہنا تھا کہ دلشان مدوشنکا کافی ٹیلنٹڈ بولر ہیں، گیند کو سوئنگ کرنا جانتے ہیں۔ ایشان ملنگا، استیھا فرنینڈو اور دلشان تینوں ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں۔

ریان وین نیکرک نے کہا کہ اس پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل یقین کرکٹ کھیلی گئی۔