27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوج سرینگر میں اتارکر غیر قانونی قبضہ کیا، زاہد اقبال ہاشمی

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر معروف کشمیری راہنما زاہد اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 کو انڈیا کی طرف مقبوضہ جموں کشمیر میں سرینگر میں فوجیں اتار کر جس ظلم ستم قتل وغارت کا آغاز کیا ناجائز قبضہ کیا جو آج تک جاری ہے، اس دن کو کشمیری قوم جہاں بھی ہے یوم سیاہ کے طور پر مناتی رہے گی، وہ پیرس میں انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔

انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم فرانس کے صدر زاہد اقبال ہاشمی کی زیر صدارت مقامیہ ہال میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں بڑوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

یوم سیاہ کے حوالے سے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا آغاز کیا۔ 

27 اکتوبر 1947جب بھارت نے اپنی فوج سرینگر میں اتاری اور غیر قانونی قبضہ کیا جو آج تک قائم ہے۔

 کشمیری اور پاکستانی ہر سال اس دن پر بھارت کو پوری دنیا کے سامنے ظلم و بربریت یاد دلاتے ہیں اور دنیا کو باور کراتے ہیں کہ کس طرح غیر قانونی طریقے سے ہندوستان نے قبضہ کیا، کشمیری عوام کا حق خود ارادیت تلف کیا اور خواتین کی عصمت دری کی۔ بزرگوں اور نوجوانوں کو پابند سلاسل کیا میر وعظ فاروق علی گیلانی مرحوم مقبول بٹ اور دیگر کو عمیشہ پابند دلاسہ رکھا، میر واعظ عمر فاروق، یٰسین  ملک اور دیگر کشمیری لیڈر شیپ کو قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں ۔طلبہ کی تعلیم اور کاروبار کا نقصان ھوا۔ باغات، پھلوں فصلوں، شال بافی اور ہینڈی کرافٹ کا کاروبار متاثر ہوا۔ 

ہندو بنیے نے ظلم کی انتہا کر دی اور بین الاقوامی مبصرین این جی اوز اور نمائندگان کو کشمیر میں جانے سے روک دیا گیا۔ پورے ملک میں انٹرنیٹ سروس معطل رکھی اور ہر کشمیر کو انڈر آبزرویشن رکھا۔ آج کے سوشل میڈیا دور میں بھی لوگوں کو اس سے دور رکھا ہے۔

زاہد اقبال ہاشمی نے کہا کہ کہ یوم سیاہ دنیا کو بھارتی ظلم و بربریت جو کشمیریوں پر ہو رہا ہے منایا جاتا ہے تاکہ دنیا کو باور کراویا جا سکے کہ بھارت کا جمہوری چہرہ صرف دکھاوے کے لیے ہے۔ 

زاہد ہاشمی نے کہا کہ بھارت نے 2015 پانچ اگست کو کشمیر کی اصل حیثیت قانون کی دفعہ 370 اور 35 اے میں تبدیلی کر کے کشمیر کی اصل اسپیشل حیثیت کو ختم کیا اور کشمیر میں غیر قانونی طور پر ہندوؤں کو آباد کرنے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی۔ کشمیری اپنی اصل حیثیت کو کبھی بھی ختم نہیں ہونے دیں گے۔ اور اقوام متحد کی قرارداد کے مطابق مقبوضہ کشمیر کا پائیدار حل نکالنے کیلے ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔

جلسہ سے مقررین میں زاہد اقبال ہاشمی کے علاوہ ایم کے پرویز چوہدری، صفدر ہاشمی، چوہدری عارف، میڈیم روئی بانو، محترمہ شاز ملک، نینا خان، طاہرہ سحر اور دیگر  نے بھی خطاب کیا۔