خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز میں اضافہ، 72 گھنٹوں کے دوران 4 نئے کیس رپورٹ

علامتی تصویر۔

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ 72 گھنٹوں کے دوران ایم پاکس کے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت کے بیان کے مطابق نئے کیسز کے بعد خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ پشاور میں سب سے زیادہ 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق ایم پاکس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔ 

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم پاکس ایک وائرل بیماری ہے، ایم پاکس کی علامات میں بخار، سر درد، جسم میں درد اور جلد پر دانے یا چھالے نکلنا شامل ہیں۔ 

محکمہ صحت کے مطابق ایم پاکس سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد سے قریبی رابطے سے گریز کرنا ضروری ہے۔