بیلاروس کی ارینا سبالنکا دنیا بھر میں ٹینس کی بدولت پہچانی جاتی ہیں، لیکن وہ اپنے کھیل کے ساتھ ساتھ مکسڈ مارشل آرٹس مقابلوں کی بھی دیوانی ہیں۔
عالمی نمبر 2 ٹینس اسٹار یو ایف سی فائٹس دیکھنے ابو ظبی پہنچ گئیں، جہاں سبالنکا اپنی دوست کے ہمراہ کھیل سے خوب لطف اندوز ہوئیں۔
اس موقع پر سبالنکا نے کہا کہ ماحول بہت اچھا ہے وہ بہت زیادہ لطف اندوز ہو رہی ہیں۔