لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک سے مقامی ہوٹل میں ملاقات ہوئی۔ ثمین رانا نے ہیری بروک کے ساتھ ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار برس بعد چیمپئن کھلاڑی سے مل کر پرانی یادیں تازہ کیں۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ہیری بروک اور لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا کی ملاقات مقامی ہوٹل میں ہوئی، ثمین رانا نے ہیری بروک کو یادگاری سووینئرز بھی پیش کیے۔
ہیری بروک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ثمین رانا نے کہا کہ چار برس قبل ہیری بروک جیسے باصلاحیت کرکٹر کے ساتھ معاہدہ کیا اور انہوں نے ٹیم کی پہلی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ لاہور قلندرز کی نمائندگی کے بعد ہیری بروک نے عالمی کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن کھلاڑی سے چار برسوں کے بعد ملاقات ہوئی ہے، ہیری بروک سے پرانی یادوں کو تازہ کیا۔ ہیری نے لاہور قلندرز کے ساتھ وقت کو یادگار قرار دیا۔
ثمین رانا نے کہا کہ ہیری بروک نے پاکستان میں اپنے قیام کو خوشگوار قرار دیا ہے اور لاہور قلندرز فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔