تین روز سے منفی اختتام کی لہر ٹوٹ گئی، کاروباری حجم کم لیکن انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تین روز سے منفی اختتام کی لہر ٹوٹ گئی۔ کاروباری حجم کم رہا لیکن انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کا آغاز اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود اضافے کے اندازوں پر منفی رجحان سے ہوا۔

انڈیکس ایک موقع پر ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر کر ایک لاکھ 61 ہزار 250 ہوا لیکن پھر خریداری کی لہر سے انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک لاکھ 63 ہزار 38 پر کیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق حصص بازار میں جیوپولیٹیکل حالات میں بہتری کی خبروں پر یہ رجحان رہا۔

شیئر بازار میں آج 37 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 61 ارب روپے ہوگئی ہے۔