پاکستانی ون ڈے ٹیم کے شاہین شاہ آفریدی نے وقار یونس اور شعیب اختر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ٹرائی نیشن سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے میچ 46 رنز کے 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا اور پاکستان کی طرف سے تیز ترین 150 وکٹیں مکمل کرنے والے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان یہ اعزاز اپنے 80 ویں ایک روزہ میچ میں ٹام بینٹن کو آؤٹ کرکے اپنے نام کیا۔
اس سے قبل وقار یونس اور شعیب اختر جیسے لیجنڈ فاسٹ بولرز نے 91،91 ایک روزہ میچز میں 150 وکٹیں مکمل کی تھیں۔