فائرنگ کے 2 روز بعد ٹائیگر شروف کی فلم کے سیٹ پر واپسی

—فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف ممبئی میں فائرنگ کے واقعے کے صرف 48 گھنٹے بعد 20 اکتوبر کو دوبارہ کام پر واپس آ گئے۔

 واقعے میں اداکار کو معمولی چوٹیں آئی تھیں، جبکہ ان کا ڈرائیور بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا، جو صحت یاب ہو رہا ہے۔

بھارتی میڈیا ادارے ٹائمز ناؤ کے مطابق ٹائیگر شروف نے فائرنگ کے واقعے کے باوجود دھرما پروڈکشنز کی فلم ’لگ جا گلے‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔

18 اکتوبر کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

 حکام نے اس سلسلے میں 3 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان اور موٹر سائیکل چلانے والا ایک شخص شامل ہے۔

فلم ’لگ جا گلے‘ میں ٹائیگر شروف کے ساتھ اداکارہ جھانوی کپور اور لکشیا بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

فلم کے ہدایت کار راج مہتا ہیں، جو ’گڈ نیوز‘، ’جگ جگ جیو‘ اور ’سیلفی‘ جیسی فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

ٹائیگر شروف کی شوٹنگ پر واپسی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور گرفتار ملزمان سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

فلم ’لگ جا گلے‘ کے ذریعے ٹائیگر شروف ایک بار پھر دھرما پروڈکشنز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔