کراچی میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے

فائل فوٹو۔

کراچی میں منکی پاکس کے مزید دو کیسز سامنے آگئے۔ ایم پاکس کی تصدیق 21 سال کے  نوجوان اور 23 سال کی خاتون میں ہوئی ہے۔ 

صوبائی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق دونوں مریضوں کے ٹیسٹ 21 اکتوبر 2026 کو کیے گئے تھے۔ 

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق 21 سال کا نوجوان سندھ انفیکشیس ڈیزیز اسپتال میں زیر علاج ہے۔