سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے کی بڑی کمی

فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ 

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 31 ہزار 536 روپے ہوگیا۔   

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 30 ڈالر کم ہو کر 4090 ڈالر ہوگیا ہے۔