برطانوی وزیر بیرونس لائیڈ کے مطابق ممکنہ گلوبل سائبر سیکیورٹی مسائل کے باعث کام جاری ہونے کے دوران حکومت کی 32 سروسز آف لائن ہو گئی ہیں، جبکہ چار سروسز جزوی طور پر غیر فعال ہیں۔
ہاؤس آف لارڈ میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال پروگرامنگ زبان پی ایچ پی میں ایک سنگین سیکیورٹی خامی سامنے آنے کے بعد ہوئی، جسے زیادہ تر ویب سائٹس استعمال کرتی ہیں۔
برطانوی وزیر نے بتایا کہ سیکیورٹی ایشو سے نمٹنے کیلئے کام جاری ہے اور سیکیورٹی اپ ڈیٹس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں
ادھر ڈاؤننگ اسٹریٹ نے جمعرات کو کہا کہ برطانیہ کے عوام کے لیے دستیاب کوئی بڑی اور اہم سرکاری سروس متاثر نہیں ہوئی، تاہم مسائل حل کیے جانے تک حکومت کی بعض محدود ویب سائٹس بند کر دی گئی ہیں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں ہیک کیا گیا۔