بہن بھائیوں کا موازنہ اور حسد خاندانی رشتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں: ونیزہ احمد

—فائل فوٹو

پاکستانی ماڈل، اداکارہ اور میزبان ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ خاندان میں حسد اور بچوں کا ایک دوسرے سے موازنہ رشتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ونیزہ احمد نے مختلف رشتوں میں حسد پیدا ہونے اور اپنے جذبات کو سمجھنے کی اہمیت پر گفتگو کی۔

 ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو دوسروں پر توجہ مرکوز رکھنے کے بجائے اپنے رویوں اور جذبات کا جائزہ لینا چاہیے۔

ونیزہ احمد نے خاندانی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ والدین انجانے میں بہن بھائیوں، کزنز اور خاندان کے دیگر بچوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کر کے ان کے درمیان ناراضگی اور حسد پیدا کرسکتے ہیں، اس طرح کے رویے رشتوں پر دیرپا منفی اثرات مرتب کرتے اور بچوں کے درمیان غیر صحت مند مسابقت کو جنم دیتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا ہے کہ بچوں کو ایک دوسرے سے موازنہ کرنے کے بجائے ان کی انفرادی صلاحیتوں اور خوبیوں کی بنیاد پر سراہنا چاہیے۔

 ان کے مطابق بچپن ہی سے ایک دوسرے کو قبول کرنے اور باہمی احترام کو فروغ دینے سے خاندان میں حسد کو جڑ پکڑنے سے روکا جاسکتا ہے۔