کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 530 روپے سے بڑھ کر 540 روپے ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں ایل پی جی کی 570 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت جاری ہے۔
مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 روز کے دوران شہر میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 120روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔
صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری نرخ 280 روپے فی کلو پر فروخت یقینی بنائی جائے۔