رشمیکا مندانا کی شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش

—فائل فوٹوز

بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پروگرام ’کافی ود کرن 9‘ میں مختصر سوال و جواب کے دوران میزبان کرن جوہر نے رشمیکا سے پوچھا کہ وہ آئندہ کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

اس پر رشمیکا مندانا نے جواب دیا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ایک دلچسپ تجربہ ہو گی۔

اداکارہ کے اس بیان کے بعد دونوں فنکاروں کو ایک ساتھ بڑے پردے پر دیکھنے کے امکان کے حوالے سے دلچسپی پیدا ہو گئی ہے، تاہم رشمیکا نے کسی ممکنہ فلم کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔

رشمیکا مندانا کنڑ، تیلگو اور ہندی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، جبکہ شاہ رخ خان کا شمار بھارتی سنیما کے نمایاں ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔

دونوں اداکاروں کی مشترکہ فلم کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔