نور زمان نے دفاعی چیمپئن کو شکست دے دی

—فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کے اسکواش پلیئر نور زمان نے دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 4 مصر کے کریم گواد کو شکست دے دی۔

امریکا میں جاری سلیکون ویلی پی ایس اے گولڈ اسکواش ٹورنامنٹ میں نور زمان کی کامیابی کو ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

نور زمان نے 52 منٹ تک جاری رہنے والا میچ 3-1 سے اپنے نام کیا۔

پاکستان کے اشعب عرفان کو مصر کے محمد الشوربگی نے 3-0 سے شکست دے دی۔

پی ایس اے گولڈ سلیکون ویلی اوپن کی مجموعی انعامی رقم 1 لاکھ 43 ہزار 500 ڈالرز ہے۔