انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور پہلے روز غیر ملکی چھائے رہے۔ پہلے روز سولہ میچوں کے فیصلے ہوگئے۔
سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈیفنس اتھارٹی کریک کلب میں ٹاپ پاکستانی کھلاڑیوں ناصر اقبال، عبداللّٰہ نواز، عبد الباسط، انس شاہ، عبدل سعید، اذان علی خان، رشنا محبوب، انعم عزیز، اور ثناء بہادر سمیت تمام پاکستانی ناکام رہے۔
جمعرات کو پاکستان کے آخری کھلاڑی مد مقابل ہوں گے۔ پانچ روزہ ایونٹ میں بارہ ممالک کے 48 مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ 82 ہزار ڈالر انعامی رقم کے ایونٹ کا فائنل اتوار کو ہوگا۔