بالی ووڈ اسٹارز دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے مذہبی تہوار پر اپنی بیٹی کا مداحوں کو بتادیا۔
سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ کے مطابق اسٹار جوڑی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی دوسری بیٹی کا نام ’دوی پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے۔
اداکار جوڑے نے بیٹی کی پیدائش کے بعد پہلی بار مداحوں کے ساتھ اپنی فیملی کی خصوصی تصاویر شیئر کی ہیں، جنہیں سوشل میڈیا پر بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
نام کے اعلان اور تصاویر سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔