بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس 20‘ کے آئندہ ہفتے نشر ہونے والے پروگرام ’ویک اینڈ کا وار‘ میں سلمان خان کی جگہ فلم ساز روہت شیٹی میزبانی کریں گے۔
سلمان خان نے 18 اکتوبر کو نشر ہونے والی قسط میں شرکاء کو اس تبدیلی سے آگاہ کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق سلمان خان پہلے سے طے شدہ پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث آئندہ ہفتے شو کی میزبانی نہیں کر سکیں گے۔
روہت شیٹی اس سے قبل بھی ریئلٹی شوز کی میزبانی کر چکے ہیں۔ وہ ’سنگھم‘، ’سمبا‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کے علاوہ ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے کئی سیزنز کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔
’خطروں کے کھلاڑی 15‘ کے اختتام کے بعد یہ ان کی میزبانی کا اگلا منصوبہ ہو گا۔