جھنگ ڈیزرٹ ریلی میں ٹریک سے گاڑی اُترنے کا نقصان خالد حمید کو مہنگا پڑ گیا۔
پری پیئرڈ اے کیٹگری میں فتح حاصل کرنے والے ڈرائیور کو 1 منٹ 30 سیکنڈز کی پنالٹی لگ گئی، جس کے سبب وہ پہلی سے دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔
دوسری پوزیشن پر موجود نادر مگسی پنالٹی ملنے کے باوجود اس ریلی کا پہلا ایڈیشن اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے، وہ 18 سیکنڈز کی پنالٹی لگنے کے بعد پہلے نمبر پر آگئے۔
جیان ہوتھ کو 2 سیکنڈز جبکہ صاحبزادہ سلطان کو 1 منٹ 2 سیکنڈز کی پنالٹی لگی لیکن اُن کی تیسری اور چوتھی پوزیشن پر فرق نہیں آیا۔