برطانیہ میں ہونیوالے ایک میگا پول کے نتائج نے برطانوی سیاسی جماعتوں کے مستقبل کا اشارہ دیدیا۔
رپورٹ کے مطابق الیکٹورل کیلکولس کی تازہ ترین تحقیق فائنڈ آؤٹ ناؤ سروے کی بنیاد پر دعوی کیا گیا ہے کہ اگر ملک میں عام انتخابات ہوئے تو لیبر 56 نشستوں پر اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتی ہے کیونکہ وزیراعظم اینڈی برنہم کی قیادت میں پارٹی تیزی کیساتھ مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
سروے کے مطابق لیبر کو ہاؤس آف کامنز میں 353 سیٹیں ملیں گی جو 90 سیٹوں پر ٹوریز سے کہیں آگے ہے، پروجیکشن کے مطابق، کیمی بیڈینوک کی پارٹی کے پاس ریفارم یو کے میں جانے والے 81 حلقوں سے زیادہ ایم پیز ہوں گے کیونکہ نائیجل فاریج کی پارٹی کی حمایت کم ہو رہی ہے۔
مواصلاتی ایجنسی پی ایم ایل آرکے لیے تیار کردہ تازہ ترین قومی ایم آر پی (ملٹی لیول ریگریشن ود پوسٹ اسٹریٹیفکیشن) پول لیبر پارٹی کے برنہم باؤنس کی حد کو ظاہر کرتا ہے۔
اس سے ان قیاس آرائیوں کو تقویت ملتی ہے کہ وزیراعظم اپنی قیادت میں لیبر کی حمایت میں اضافے کا فائدہ اٹھانے کے لیے قبل از وقت عام انتخابات کرانے کی طرف جا سکتے ہیں۔
ایم آر پی پروجیکٹ کے مطابق عام انتخابات میں لبرل ڈیموکریٹس کو 70 ایم پیز ملیں گے اور ایس این پی 28 حلقوں میں کامیابی حاصل کرے گی گرینز کے صرف 4 سیٹیں جیتنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔