سنگلز ٹائٹل فرانس، ڈبلز تھائی لینڈ، چین کی جوڑی کے نام

اسلام آباد میں ورلڈ ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا سنگلز ٹائٹل فرانس جبکہ ڈبلز کا ٹائٹل تھائی لینڈ اور چین کی جوڑی نے جیت لیا۔

اختتامی تقریب میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے شرکت کی اور پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ پر خوشی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں ڈبلیو 15 ورلڈ ویمن ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی، فرانس کی آسٹرڈ سیروٹ نے سنگلز جبکہ تھائی لینڈ کی کامونوان یوڈپیچ اور چین کی رو شی وو نے ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، ایونٹ میں 17ممالک کی 31 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن اعصام الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین کی ٹینس کو ماضی میں نظرانداز کیا گیا، تاہم اب بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد سے اس کھیل کی بحالی اور فروغ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ اور کھیلوں کے ذریعے مثبت روابط کے کردار کو سراہا۔

تقریب کے اختتام پر چیمپئنز اور رنرز اپ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ کے لیے سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ 21 سے 24 اکتوبر تک اسلام آباد میں بلی جین کنگ کپ بھی کھیلا جائے گا۔