پی ایچ ایف کی کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق

—فائل فوٹو

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کی باضابطہ تصدیق کر دی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق کینیڈا کی قومی ہاکی ٹیم فروری 2027ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے کہا ہے کہ کینیڈا کی ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مثالی انتظامات کیے جائیں گے۔

محی الدین وانی نے مزید کہا ہے کہ کینیڈین ہاکی ٹیم کے دورۂ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اس دورے سے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کھیلوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

صدر پی ایچ ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی کے مقابلوں کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔