بھارتی فلمساز اور معروف میزبان کرن جوہر نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے مشہور پروگرام ’کافی ود کرن‘ کی شوٹنگ کے دوران کافی مگ میں کافی کے بجائے ڈائٹ کولڈرنگ پیتا ہوں۔
پروگرام ’کافی ود کرن‘ کا نیا اور آخری سیزن 14 اکتوبر کو شروع ہوا ہے جس کی پہلی قسط میں سلمان خان نے بطور مہمان شرکت کی تھی۔
کرن جوہر کے ہاتھ میں ہمیشہ نظر آنے والے اس مخصوص مگ کے مشروب کے بارے میں مداح طویل عرصے سے تجسس کا شکار تھے۔
حالیہ پروگرام کے دوران اداکارہ کرشمہ کپور نے کرن جوہر سے سوال کیا کہ شو کی شوٹنگ کے دوران وہ اپنے مخصوص مگ میں کیا پیتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں کرن جوہر نے بتایا کہ میں بلیک کافی نہیں پیتا بلکہ میرے مگ میں ڈائٹ کولڈرنگ ہوتی ہے۔