پاکستانی باکسر خلیق امتیاز انٹرنیشنل فائٹ جیتنے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار ہیں۔
خلیق امتیاز کا کہنا ہے کہ پاکستان واپسی پر کافی پذیرائی ملی، تاہم حکومت نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل فائٹ میں شرکت کےلیے قرض لیا تھا جو تاحال واپس نہیں کرسکا۔
خلیق امتیاز نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے مالی مشکلات سے نکالنے کی اپیل کردی۔
خیال رہے کہ پاکستانی باکسر خلیق امتیاز نے 30 اگست کو تھائی لینڈ میں انٹرنیشنل باکسنگ فائٹ جیتی تھی۔