ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2401 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 28 ڈالر بڑھ کر 4181 ڈالر فی اونس ہے۔