پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

—فائل فوٹو

پاکستان کے طارق پرویز نے یوتھ پروموشن کے شعبے میں عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

ورلڈ اسکریبل ایسوسی ایشن نے 5 مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

طارق پرویز نے 60 فیصد ووٹ حاصل کر کے نوجوانوں میں اسکریبل کے فروغ کے شعبے کا بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔