ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے گفتگو سے حل کرنے چاہئیں: منیب بٹ

منیب بٹ— فائل فوٹو

پاکستانی معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے باہمی گفتگو سے حل کرنے چاہئیں۔

حال ہی میں منیب بٹ نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹرویو کے دوران اداکار نے سوشل میڈیا پر ازدواجی مسائل کو عام کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے جوڑوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے نجی معاملات کو انٹرنیٹ پر زیرِ بحث لانے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل اکثر سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور دیگر جوڑے ایک دوسرے کے خلاف آن لائن بیانات دیتے اور ذاتی اختلافات کو عوام کے سامنے لے آتے ہیں۔

منیب بٹ نے کہا کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل کبھی بھی سوشل میڈیا پر نہیں لانے چاہئیں، بلکہ انہیں باہمی گفتگو کے ذریعے خود ہی حل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر معاملہ حل نہ ہو تو زیادہ سے زیادہ خاندان کے بزرگوں کو شامل کیا جا سکتا ہے، تاکہ وہ صلح صفائی میں مدد دے سکیں۔

اداکار نے ذاتی مسائل کو سوشل میڈیا پر اچھالنے کے عمل کو نامناسب قرار دیا ہے۔