سری لنکن بولر وجے کانتھ ویاسکانتھ کا کہنا ہے کہ سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن بولرز نے گزشتہ دو میچز کے مقابلے میں بہتر بولنگ کی۔
راولپنڈی میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مہمان فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹی ٹوئنٹی کی بہترین ٹیمیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی پچ فلیٹ ٹریک تھی، گزشتہ دو میچز میں کیچز ڈراپ کرنا شکست کا باعث بنا۔
وجے کانتھ نے کہا کہ سری لنکا نے گزشتہ کچھ عرصے میں کافی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کھیلی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرائی سیریز سے قبل میچ جیتنے سے سری لنکن ٹیم کا اعتماد بحال ہوگا۔