تیسرا ٹی20، پاکستان کا سری لنکا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف

کپتان صاحزادہ فرحان نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ – فوٹو: بشکریہ پی سی بی/ایکس

پاکستان نے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکا کو جیت کےلیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر گرین شرٹس کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 168 رنز بنائے۔

اس میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن بجھی بجھی نظر آئی، سوائے کپتان صاحبزادہ فرحان کے کوئی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

صاحبزادہ فرحان نے 47 گیندوں پر 76 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں عرفات منہاس نے 34 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ 

ان کے علاوہ حسن نواز نے 16، عبدالصمد نے 15 اور فخر زمان نے 12 رنز بنائے۔ 

سری لنکا کی جانب سے داسن شناکا نے 3، نوان تھشارا اور ایشان ملنگا نے دو دو جبکہ وجیاکانتھ ویاسکانتھ نے ایک وکٹ لی۔