وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ سے قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی، شاہین آفریدی کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ بھرپور عزم اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔