فرانسیسی سفیر کا الیانس فرانسیز اسلام آباد کا دورہ، انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات

پاکستان میں فرانس کے سفیر ژاں نوئل پُعاغِیئے نے الیانس فرانسیز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر فرانسیسی زبان کی تعلیم و ترویج، ثقافتی سرگرمیوں اور پاکستان اور فرانس کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں ادارے کے کردار کو سراہا۔

فرانسیسی سفیر کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، لسانی اور ثقافتی روابط کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ الیانس فرانسیز اسلام آباد فرانسیسی زبان سیکھنے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فرانسیسی ثقافت، ادب، فنون اور طرزِ زندگی سے روشناس کرانے میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

دورے کے دوران سفیر نے ادارے کی ٹیم، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کرکے فرانسیسی زبان کی تعلیم کے مختلف پہلوؤں اور زبان سیکھنے کے ذریعے بین الثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اہمیت پر توجہ دی۔ 

فرانسیسی زبان نہ صرف فرانس میں اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مواقع تک رسائی کا ذریعہ ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر علمی، سفارتی اور ثقافتی روابط کو وسعت دینے میں بھی اہم مقام رکھتی ہے۔

الیانس فرانسیز جیسے ادارے پاکستان اور فرانس کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ زبان کی تعلیم کے ساتھ ثقافتی سرگرمیاں، ادبی نشستیں، فنونِ لطیفہ اور دیگر تعلیمی پروگرام دونوں معاشروں کو ایک دوسرے کی روایات، اقدار اور طرزِ فکر کو سمجھنے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔

پاکستان اور فرانس کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے تعلیم، ثقافت اور زبان کے شعبوں میں تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ ایسے ادارے دونوں ممالک کے عوام، بالخصوص نوجوان نسل، کے درمیان رابطوں کو فروغ دے کر باہمی احترام، اعتماد اور دوستی کی بنیادیں مضبوط کرتے ہیں۔