پاناما میں 7.7 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں متاثر

— فائل فوٹو

وسطی امریکی ملک پاناما کا جنوبی حصہ 7.7 شدت کے طاقت ور زلزلے سے لرز اٹھا، زلزلے کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں افراد خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے۔

حکام کے مطابق اب تک زلزلے سے کسی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت پاناما سٹی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور کم آبادی والے علاقے میں، زمین سے 12.6 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

زلزلے سے پینونومے شہر میں کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں، زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے، تاہم پاناما کینال میں آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔

ٹوکومن انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پروازیں کچھ دیر معطل رہنے کے بعد دوبارہ بحال کر دی گئیں۔