حوثیوں کیخلاف 24 گھنٹوں میں 2750 حملے، 1400 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

—فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

سعودی فوجی اتحاد اور یمنی حکومتی فورسز کی جانب سے حوثیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔

یمنی حکومتی فورسز کے ترجمان کرنل ماجد النزیلی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثیوں پر 2750 حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 1400 سے زائد حوثی جنگجو ہلاک ہو گئے۔

ترجمان کے مطابق حملوں میں حوثی میلیشیا کے جدید عسکری اثاثوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سعودی فوجی اتحاد نے حوثیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں میں 136 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

سعودی فوجی اتحاد کے مطابق یمنی سرکاری افواج کو 24 گھنٹے فضائی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔