امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے توقع ہے کہ ایران اور یوکرین سے متعلق جنگیں جَلد مذاکرات کے ذریعے ختم کر دی جائیں گی یا ان میں فتح حاصل کر لی جائے گی۔
انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور یوکرین کے تنازعات کو جَلد حل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کر لیا ہے، اب ان جنگوں کو ختم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔
دوسری جانب ایوانِ روسی صدر کریملن کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران تنازع کے حل کی کوششوں میں روس کی شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے۔
روسی ایوانِ صدر کریملن کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازع کے حل پر خصوصی گفتگو کی، پیوٹن نے ٹرمپ کو بتایا کہ روس امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے وقت پر غور کرے گا۔
دونوں صدور نومبر میں چین میں ہونے والی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے خواہش مند ہیں۔
ادھر یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ 2 مضبوط شراکت داروں کے درمیان ڈیزل کا معاہدہ ایک کمزور اقدام ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور امریکا مضبوط شراکت دار ہیں، دنیا کو ڈیزل کی ضرورت ہے اور میں اس معاہدے سے خوش ہوں۔