امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فورٹ ہڈ فوجی اڈے پر حملہ آور کی سزائے موت کی منظوری دے دی۔
ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سزائے موت براہ راست دکھانے کا فیصلہ نہیں کیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ معلوم نہیں پینٹاگون کی جانب سے حملہ آور ندال ملک کی سزائے موت کی لائیو اسٹریم ہوگی یا نہیں۔ براہ راست دکھائی بھی گئی تو نہیں دیکھوں گا۔
اس سے پہلے پینٹاگون نے امریکی فوجی ندال ملک کی سزائے موت براہ راست نشر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
فورٹ ہڈ بیس حملےکےمجرم کو 3 دسمبر کو فائرنگ اسکواڈ سے سزائے موت دی جائے گی۔
ندال کو 2009 میں ٹیکساس کےفوجی اڈے میں فائرنگ پر سزا سنائی گئی۔ حملے میں 13 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوئے تھے۔