مہنگائی بڑھنے کی شرح 11.97 فیصد ہوگئی، ہفتہ وار مہنگائی میں0.57 فیصد کا اضافہ

ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 11 اعشاریہ 97 فیصد ہوگئی۔ ہفتہ وار مہنگائی میں صفر اعشاریہ 57 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیا مہنگی، 6 سستی ہوئیں جبکہ 25 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق آٹا، مرغی دال چنا، ٹماٹر، پیٹرول، دال مسور، چائے، دال ماش اور ایل پی جی اس ہفتے مہنگی ہوئی۔ جبکہ ڈیزل، آلو اور چینی کی قیمتوں میں کمی آئی۔ دال مونگ، اور گڑ بھی اس ہفتے سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پیاز کی قیمت میں 100 اعشاریہ 24 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ ایل پی جی سالانہ بنیاد پر 68 اعشاریہ 55 فیصد مہنگی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق بجلی کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 58 اعشاریہ 59 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال کے دوران میں پیٹرول 47 اعشاریہ 52 فیصد اور ڈیزل 42 اعشاریہ 52 فیصد مہنگا ہوا۔