امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی ڈیزل کی قیمتوں کی حوالے سے متعلق بڑا اعلان کریں گے، عالمی منڈیوں میں ریکارڈ بلند ترین قیمتیں جلد ہی کافی نیچے آجائیں گی۔
وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے سے روک دیا ہے، ڈیزل کی قیمتوں میں بھی بہت جلد بڑی کمی آئے گی، سارا معاملہ جلد ختم ہوجائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد سے ڈیزل کی قیمتوں میں 70 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ ایندھن کی فراہمی بڑھانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں اتحادی ممالک پر ہنگامی ذخائر جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور ٹیکس سے مستثنیٰ ڈیزل تک رسائی میں بھی توسیع کی۔
ایران اور یوکرین کی جنگوں کے باعث عالمی سطح پر ایندھن کی فراہمی میں غیر معمولی بحران پیدا ہوا ہے۔
امریکی آٹو موبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے مطابق، جمعرات کو امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت 6.28 ڈالر فی گیلن ریکارڈ کی گئی۔