نوبل امن انعام جیتنے والی ناوی پلے کا ٹرمپ پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز

ناوی پلے : فوٹو ایکس 

نوبل امن انعام جیتنے کے بعد ناوی پلے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہلکے پھلکے انداز میں طنز کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ اگر آپ تھوڑی تالیاں اور بجائیں، تو شاید اپنا انعام ٹرمپ کے ساتھ شئیر کرلوں۔

ناوی پلے نے امن کا نوبل انعام ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی تالیوں اور حمایت کے بغیر ایسے اعزاز کی اہمیت نہیں۔

انہوں نے انعام ملنے کی خبر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ابتدا میں یقین ہی نہیں آیا کہ یہ خبر واقعی درست ہے۔

خیال رہے کہ نوبل امن انعام 2026ء ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کر دیا گیا، امن کا نوبیل انعام جیتنے والی قانون دان ناوانیتھم ناوی پلے کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔

ناروے کی نوبل کمیٹی کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے کو امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبل امن انعام دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے عالمی عدالتِ انصاف کی جج تھیں، انہیں امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبل امن انعام دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے انہیں نوبل امن انعام دیے جانے کا خیرمقدم کیا۔