اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا دن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملاجلا دن رہا، کاروباری دن میں شرح سود اضافے کے تبصروں پر سرمایہ کاروں کی توجہ رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق کاروباری دن میں سرمایہ کاروں کی لانگ مارچ تشویش کم رہی۔

تاہم شرح سود میں 1 فیصد اضافے کے تبصروں پر سرمایہ کاروں کا رجحان محتاط رہا، 100 انڈیکس آج 352 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 67 ہزار 89 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 30 کروڑ شیئرز کے سودے 14 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 28 ارب روپے کم ہوکر 18 ہزار 5 سو 69 ارب روپے ہوگئی ہے۔