پہلا ٹی20، سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: اسکرین گریب

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

پاکستان کی جانب سے رضا اللّٰہ اور محمد عمران اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

قومی ٹیم کپتان صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، معاذ صداقت، حسن نواز، صائم ایوب، خواجہ نافع، شاداب خان، محمد عمران، رضا اللہ، نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔ 

سری لنکن ٹیم کپتان کوشل مینڈس، لاہیرو اُدارا، کامل مشارا، کمنڈو مینڈس، سہان اراچچیگے، داسن شناکا، دنتھ ویلالاگے، مہیش تھیکشنکا، دشمانتھا چمیرا، ایشان ملنگا اور نوان تھشارا پر مشتمل ہے۔