کیئر اسٹارمر کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن، لیبر پارٹی کی ساگل عبدی ولی کامیاب

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانیہ کے سابق وزیرِ اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے سے خالی ہونے والی پارلیمنٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی ساگل عبدی ولی نے جیت لیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کی ساگل عبدی ولی 12 ہزار 292 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں، دوسرے نمبر پر گرین، تیسرے پر کنزرویٹیو اور چوتھے پر ریفارم یوکے کے امیدوار آئے۔

کامیابی کے بعد ساگل عبدی ولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حلقے کے عوام امید کی طرف دیکھ رہے ہیں، چاہتی ہوں نوجوانوں کو مزید مواقع ملیں۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیبر پارٹی کی اس کامیابی سے گرین پارٹی کے لیڈر زیک پولانسکی کی قیادت خطرے میں پڑ گئی۔