نوبل امن انعام سے متعلق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شک حقیقت بن گیا۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خود کو نوبل امن انعام کا حق دار قرار دیتے ہوئے اس شک کا اظہار کیا تھا کہ یہ انہیں ملے گا نہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کہ نوبل انعام کمیٹی کا فیصلہ کیا ہو گا لیکن شاید وہ مجھ جیسے لوگوں کو یہ انعام نہ دیں۔
اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب نوبل امن انعام کا وقت قریب ہے اور اب کی بار یہ انہیں ملنا چاہیے، تاہم انہوں نے اپنے امکانات پر شک کا اظہار بھی کیا تھا۔
بعد ازاں نوبل امن انعام 2026ء ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
امن کا نوبیل انعام جیتنے والی قانون دان ناوانیتھم ناوی پلے کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے کو امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبیل امن انعام دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناوانیتھم ناوی پلے عالمی عدالتِ انصاف کی جج تھیں۔
انہیں امن اور عالمی قانون کے فروغ پر نوبیل امن انعام دیا گیا ہے۔